اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں مہنگائی مارچ کے طریقہ کار اور حکمت عملی وضع کر لی گئی ،سفارشات سربراہی میں اجلاس میں پیش کی جائیگی

پی ڈی ایم عوام کی آواز بن چکی ہے، موجودہ کرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی،ملک میں صاف شفاف غیرجاندارانہ انتخابات چاہتے ہیں،مقننہ عدلیہ، انتظامیہ اور اسٹیبلشمنٹ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں،اسد عمر نے کہا مارچ کے شرکا کو کٹ پڑے گی، ہمیں روک کر دکھائے پتا چل جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ تمام پارٹیاں اپنے اپنے اخراجات خود ادا کریں گی،کوئی فارن فنڈنگ کا مسئلہ نہیں ہے، میڈیا سے گفتگو

منگل 7 دسمبر 2021 19:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں مہنگائی مارچ کے طریقہ کار اور حکمت عملی وضع کر لی ہے ،پی ڈی ایم عوام کی آواز بن چکی ہے، موجودہ کرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی،ملک میں صاف شفاف غیرجاندارانہ انتخابات چاہتے ہیں،مقننہ عدلیہ، انتظامیہ اور اسٹیبلشمنٹ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں،اسد عمر نے کہا مارچ کے شرکا کو کٹ پڑے گی، ہمیں روک کر دکھائے پتا چل جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ تمام پارٹیاں اپنے اپنے اخراجات خود ادا کریں گی،کوئی فارن فنڈنگ کا مسئلہ نہیں ہے۔بدھ کو اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہاکہ پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سربراہی اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں لائحہ عمل طے کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مہنگائی مارچ کے طریقہ کار اور حکمت عملی وضع کی گئی۔

انہوںنے کہاکہ کمیٹی کی سفارشات سربراہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی،23مارچ کے مہنگائی مارچ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی مارچ کس وقت صوبوں سے روانہ ہوگا، کب کیسے چلے گا،عوام کی شرکت کے لئے انہیں موبلائز کیا جائے گااس سلسلے میں چاروں صوبوں میں کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کنونشن کی تاریخوں کا تعین قیادت کرے گی۔

انہوںنے کہاکہ شہباز شریف پنجاب میں پی ڈی ایم اجلاس طلب کرکے تاریخ بتائیں گے،اسی حساب سے سندھ میں کنونشن کا انتظام شاہ اویس نورانی کریں گے،صوبائی کنونشنز کی حتمی شکل صوبائی قیادت طے کریگی۔حافظ حمداللہ نے کہاکہ بلوچستان کے کنونشن کا طریقہ کار محمود اچکزئی کریں گے،کے پی کے کا کنونشن پشاور میں ہوگا جو مولانا فضل الرحمان طے کریں گے کب ہوگا،اسلام آباد میں مرکزی کنونشن چند دن میں ہوگا جس کی ذمہ داری بھی مولانا فضل الرحمان نے لی ہے،اسلام آباد امیت تمام کنونشنز میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگ شریک ہوں گے۔

حافظ حمداللہ نے کہاکہ عوام کو موجودہ حکومت کی صورت میں جو بیماری لاحق ہے اس سے قوم کو آگاہ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ معیشت تباہ ہوچکی، خارجہ پالیسی نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ نہ نیا پاکستان نظر آرہا نہ پرانا پاکستان، نہ قائد اعظم کا پاکستان نظر آرہا،عوام جھولیاں اٹھاکر بددعائیں دے رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم عوام کی آواز بن چکی ہے، موجودہ کرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

حافظ حمد اللہ نے کہاکہ ملک میں صافشفاف غیرجاندارانہ انتخابات چاہتے ہیں،مقننہ عدلیہ، انتظامیہ اور اسٹیبلشمنٹ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں۔انہوںنے کہاکہ موجودہ وزیراعظم کی حثیت منشی کی ہے، اسے لایا گیا تھا،اسد عمر نے کہا مارچ کے شرکا کو کٹ پڑے گی، ہمیں روک کر دکھائے پتا چل جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ تمام پارٹیاں اپنے اپنے اخراجات خود ادا کریں گی،کوئی فارن فنڈنگ کا مسئلہ نہیں ہے۔

حافظ حمد اللہ نے کہاکہ آزادی مارچ کا فیصلہ صرف جے یو آئی کا تھا لانگ مارچ کا فیصلہ پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ ہے ،لاکھوں لوگ اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد آنے کا طے ہے کہ 23 مارچ کو وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے ،حکومتی ترجمان کہتے ہیں کہ 23 مارچ قومی دن ہے، تو ہم بھی اسی ملک کے باسی ہیں ،اس دن کا مقصد ہی یہ ہے کہ ہم حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں، یہ قرارداد مقاصد کی بنیادی روح ہے ۔

انہوںنے کہاکہ فی الحال انتظامات بارے نہیں بتاسکتے، ہم نے متفقہ اعلان کیا ہے، پالیسی بھی متفقہ بنے گی،پی ڈی ایم مارچ کے مالی اخراجات تمام جماعتیں خود کریں گی، یہ کوئی فارن فنڈنگ کا مسئلہ نہیں ،ہم اسلام آباد آئینگے دونوں جڑواں شہر ہی ڈی چوک بن جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں حکومت ہے ہی نہیں، اس وزیراعظم کی حیثیت ایک منیجر یا منشی کی ہے ،اسد عمر نے خود اعلان کیا کہ پی ڈی ایم آئے گی تو کٹ پڑے گی، اب میدان بھی حاضر ہے اور گھوڑا بھی ،23 مارچ کو امن و امان کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے، ہم ہر صورت مارچ کرینگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں