وفاقی پولیس کی ایف نائن پارک میں پروقار تقریب،کیپیٹل سمیت تما م صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر پولیس کے بینڈ دستوں نے ملی نغموں کی دھنیں بکھریں

اتوار 14 اگست 2022 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) وفاقی پولیس نےاسلام آباد چیمبر آف کامرس کے تعاون سے وطن عزیز کی یوم آزادی کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ایف نائن پارک میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا، 75ویں یوم آزادی پر پولیس کے بینڈ دستوں نے ایف نائن پارک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس، تما م صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر پولیس کے بینڈ دستوں نے شرکت کی، ملی نغموں کی دھنیں بکھریں، تقریب میں شہریوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وفاقی پولیس کے ترجمان کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے تعاون سے یوم آزادی کے موقع پر ایف نائن پارک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

اسلامی جمہوریہ پاکستان کی75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پولیس کے بینڈ دستوں نے ایف نائن پارک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس،بلوچستان،سندھ، خیبر پختونخوا،پنجاب،ریلوے اور آزادجموں اینڈ کشمیر پولیس کے بینڈ دستوں نے تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی لا اینڈ آرڈر سید فرید شاہ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اویس احمد، پولیس کے افسران و جوانوں اور شہریوں بلخصوص بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پولیس کی بینڈ دستوں نے ملی نغموں اور روایتی گیتوں کی دھنوں پر سماں باند دیا،جن سے شہری اور بچے خوب محظوظ ہوئے۔ شہریوں نے یوم آزادی کے موقع پر اس پروقار اور منفرد تقریب پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس تقریب کا مقصد ملی یکجہتی اور قومی وقار کا مظاہرہ کرنا تھا،امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں