لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے انصاف کے شعبہ سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری کردیئے

جمعہ 29 مارچ 2024 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے انصاف کے شعبہ سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری ردیئے،خواتین ججز کی تعداد مجموعی طورپر 18فیصد ہے ،ضلعی عدلیہ میں 2451 مرد ججز جبکہ 565 خواتین ہیں۔

(جاری ہے)

لاء اینڈ جسٹس کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 3142 ججز ہیں جن میں سے 572 خواتین ہیں خواتین ججز کی تعداد مجموعی طور پر 18% فیصد ہے۔سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور شریعت کورٹ میں صرف 7 خواتین ججز ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی کل تعداد 126 ہے ضلعی عدلیہ میں 2451 مرد ججز جبکہ 565 خواتین ہیں ملک بھر میں وکلائ کی کل تعداد 230897 ہے جن میں چالیس ہزار خواتین شامل ہیں ملک بھر میں 2210 پراسیکیوٹرز ہیں جن میں 341 خواتین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں