اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو عمرہ ادائیگی پر جانے کی اجازت دے دی

جمعہ 29 مارچ 2024 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو عمرہ ادائیگی پر جانے کی اجازت دے دی ،عامر ڈوگر کو ڈپٹی رجسٹرار کے پاس بیان حلفی بھی جمع کرانے کی ہدایت،عامر ڈوگر کی درخواست پر فریقین کو 22 اپریل کے لیے نوٹس جاری ۔چیف جسٹس عامر فاروق نے عامر ڈوگر کی درخواست پر احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عامر ڈوگر کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے کہا کہ عامر ڈوگر 3 اپریل سے 9 اپریل تک عمرہ ادائیگی کے لیے بیرون ملک جا سکتے ہیں عمرہ ادائیگی کے لیے جانا ہے عدالت بیرون ملک جانے کی اجازت دے ۔عدالت کی عامر ڈوگر کو ڈپٹی رجسٹرار کے پاس بیان حلفی بھی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی لسٹ میں نام ہونے کے باوجود عامر ڈوگر کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے جبکہ عامر ڈوگر کی درخواست پر فریقین کو 22 اپریل کے لیے نوٹس جاری چیف جسٹس عامر فاروق نے عامر ڈوگر کی درخواست پر احکامات جاری کیے۔

سماعت کیلئے عامر ڈوگر وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے عامر ڈوگر کو عمرہ ادائیگی کی اجازت دیتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں