قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہو گا

جمعہ 29 مارچ 2024 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل بروز پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہو گا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کے مطابق اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے لیے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں جاری کیے گئے کارڈ کو ویلڈ قرار دیا گیا ہے۔ پریس گیلری میں اجلاس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کا داخلہ قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لیے جاری کیے گئے کارڈ پر ہو گا۔پریس گیلری کی کوریج کرنے والے تمام صحافی حضرات پریس گیلری میں داخلے کے دوران دشواری سے بچنے کے لیے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لیے جاری کیے گئے کارڈ کو ہمراہ رکھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں