پاکستان کی سعودی عرب کو پی آئی اے اور ائیرپورٹس کی نجکاری میں جوائنٹ وینچر کی پیشکش

منگل 16 اپریل 2024 17:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے سعودی عرب کو قومی ائیر لائن پی آئی اے اور ائیرپورٹس کی نجکاری میں جوائنٹ وینچر کی پیشکش کردی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران سعودی وفد نے ایپکس کمیٹی سے ملاقات کی جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی خصوصی طور پر شریک تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ اس دوران ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی نے سعودی وفد کو سرمایہ کاری منصوبوں پر بریفنگ بھی دی۔ذرائع کے مطابق سعودی وفد کو پی آئی اے اور ائیرپورٹس کی نجکاری میں جوائنٹ وینچرکی پیشکش کی گئی ہے، اس کے علاوہ سعودی وفد کو اسلام آباد میں 2 فائیو اسٹار ہوٹلزکی نجکاری میں بھی جوائنٹ وینچرکی پیشکش کی گئی، ہوٹلز کیلئے زمین سی ڈی اے کی ہوگی جبکہ سرمایہ کاری سعودی حکومت کریگی۔ذرائع کے مطابق وفد کو تجویز دی گئی کہ سعودی حکومت چاہے تو خود ہوٹل بنا کر چلائے جبکہ اجلاس میں وفد کو مٹیاری ٹرانسمیشن لائن اور فرسٹ ویمن بینک کی بھی آفر کی گئی۔سعودی وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کو خوش آئند قراردیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں