‎ڈائریکٹر جنرل آئی سی ٹی عاصم ایوب کی زیر صدارت چینی ‎شہریوں و دارالحکومت میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

منگل 16 اپریل 2024 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ‎ڈائریکٹر جنرل آئی سی ٹی عاصم ایوب کی زیر صدارت چینی ‎شہریوں اور دارالحکومت کے اندر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے چیف کمشنر دفتر آئی سی ٹی میں ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا۔میٹنگ میں ڈی آئی جی (سکیورٹی) اسلام آباد پولیس، ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن)، اے آئی جی (سپیشل برانچ) اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایسٹ) سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

‎میٹنگ کا مقصد چینی شہریوں کے لیے موجودہ سکیورٹی پروٹوکولز کا جائزہ لینا، ممکنہ کمزوریوں کی نشاندہی کرنا اور چینی شہریوں اور کاروباری اداروں کے تحفظ کو تقویت دینے کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنا تھا۔‎چینی شہریوں اور کاروباری اداروں کی انمول شراکت کا اعتراف کرتے ہوئے شرکاء نے چینی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔‎مزید برآں چیف کمشنر آفس نے باہمی اعتماد، احترام اور یکجہتی پر مبنی تعاون کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیےاپنی ثابت قدمی پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں