پاکستان سمیت دنیا بھر میں کام کے دوران تحفظ اور صحت کا عالمی دن اتوار کو منایا گیا

اتوار 28 اپریل 2024 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کام کے دوران تحفظ اور صحت کا عالمی دن (ورلڈ ڈے فار سیفٹی اینڈ ہیلتھ )اتوار 28 اپریل کو منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد دوران کار کسی بھی قسم کے حادثہ یا بیماری سے بچاؤ بارے حفاظتی تدابیر کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن ، محکمہ صحت وافرادی قوت سمیت سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے اشتراک سے سیمینارز، واکس اور ریلیوں کا اہتما م کیا گیا اور کام کے دوران تحفظ اور صحت کے حوالہ سے عام آدمی کو آگاہی فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں