وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم (کل) شروع ہو گی

اتوار 28 اپریل 2024 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کل (پیر سے) شروع ہو گی جس میں 5 سال سے کم عمر کے 4 لاکھ 61 ہزار 125 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ اسلام آباد میں 5 سال سے کم عمر 4 لاکھ 61 ہزار 125 بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہے،مہم کا آغاز 29 اپریل سے شہر کی 80 یونین کونسلز میں کیا جائے گا،شہر بھر میں پولیو مہم 5 مئی تک جاری رہے گی۔

ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ مہم میں 538 ایریا سپروائزر، 2 ہزار 146 موبائل ٹیمز، 103 فکسڈ ٹیمز اور 167 ٹرانزٹ ٹیمز حصہ لیں گی،مختلف تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر بھی پولیو کیمپ لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اپیل کی ہے کہ شہری اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچائیں، پولیو قطرے لازمی پلائیں۔قبل ازیں اتوار کوڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر اسلام آباد میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں