پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات (کل) اسلام آباد میں ہوںگے

صدارت کی کرسی کے لئے امیدوار انوار الحق قریشی اور سید اشفاق حسین شاہ کے درمیان مقابلہ ہوگا

منگل 11 دسمبر 2018 22:02

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات (کل) اسلام آباد میں ہوںگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات 2018 ء (کل) بدھ کو سپریم کورٹ بلڈنگ، اسلام آباد میں ہوںگے، صدارت کی کرسی کے لئے امیدوار انوار الحق قریشی اور سید اشفاق حسین شاہ کے درمیان مقابلہ ہوگا، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے الیکشن ریٹرننگ آفیسر اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل (انسانی حقوق) عامر سلیم رانا نے بتایا کہ انتخاب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،اور شیڈول کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات 2018 ء (آج) بدھ کو سپریم کورٹ بلڈنگ، اسلام آباد میں ہوںگے، دوپہر دو بجے سے ساڑھے تین بجے تک پی ایف ایف ویمن کانگریس کے لئے ووٹنگ ہوگی بعد میں اسی وقت ہی رزلٹ کا اعلان کیا جائے گا، پھر شام چاربجے سے ساڑھے پانچ بجے تک پاکستان فٹ بال فیڈریشن فیڈریشن کے انتخابات کے لئے ووٹنگ ہوگی اور شام چھ بجے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے منتخب عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا،13 دسمبر کو دن گیارہ بجے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی صدارت کے لئے انوار الحق قریشی اور سید اشفاق حسین شاہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

نائب صدور کی تین نشستوں کے لئے چار امیدوار سامنے آئے ہیں جن ملک محمد عامر ڈوگر، میر محمد جان مری، سردار نوید حیدر خان اور سید ظاہر علی شاہ شامل ہیں، مجلس عاملہ کی آٹھ نشستوں کے لئے گیارہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، جن میں محمد اشرف خان، رضوان علی، ضیاء الرحمن، عبدالناصر بلوچ، جمیل احمد ہوٹھ، محمد نعمان، سعاد رسول، ذوالفقار احمد، عزیز اللہ، دوست محمد خان اور نجیب اللہ شامل ہیں جبکہ خواتین کی تین نشستوں کے لئے آٹھ خواتین سامنے آئی ہیں جن میں فرزانہ روف، فوزیہ نورین، جویریہ ظفر، نادیہ نقوی، سعادیہ شیخ، تصور عزیز، زینب علی اور کنول شوزب شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ پہلے ہی شیڈول کے مطابق جاری کردی گئی اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس 23 ارکان پر مشتمل ہے جن میں پنجاب سے سردار محمد نوید حیدر خان، ملک محمد عامر ڈوگر اور فقیر محمد، سندھ سے سید خادم علی شاہ، سلیم شیخ اور انور قریشی، خیبر پختونخوا سے سید ظاہر علی شاہ، محمد نعمان اور محمد سلیم، بلوچستان سے حاجی سعید احمد، ایاز ظہور اور میر محمد جان مری، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن سے چوہدری محمد سلیم، پاکستان واپڈا سے لیفٹیننٹ کرنل(ر) راجہ آصف مہدی، پاکستان ریلوے سے نور الدین داور، پی آئی اے سے سید بشارت علی، پاکستان پولیس سے وسیم احمد خان، ہائر ایجوکیشن کمیشن سے محمد فیصل بٹ، پاکستان آرمی سے میجر سید غیور علی ہمدانی، پاکستان ائیرفورس سے گروپ کیپٹن ناشر خان، پاکستان نیوی سے کیپٹن ناصر محمود، پاکستان ریفری ایسوسی ایشن سے قاضی آصف اور قومی ویمن چیمپئن پاکستان آرمی سے مس نیشا اشرف شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں