جہاد کشمیر مارچ،جماعت اسلامی جیکب آباد کے امیر حاجی دیدار علی لاشاری کا ضلع بھرکا طوفانی دورہ

پروگرام کو حتمی شکل اور عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ذمہ داران پر زور

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:02

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد کے امیر حاجی دیدار علی لاشاری نے 25 اکتوبر کو جیکب آباد میں مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ہونے والے عظیم الشان جہاد کشمیر مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع بھر کے ٹھل، گڑھی خیرو، مبارکپور، نواز جاگیرو کا طوفانی دورہ کر کے پروگرام کو حتمی شکل اور عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ذمہ داران پر زور دیا۔

(جاری ہے)

حاجی دیدار علی لاشاری نے اس موقع پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہمارے لئے اس وقت زندگی و موت کا مسئلہ ہے۔ کشمیر کو جو اہم نہیں سمجھتا وہ پاکستان اور نظریہ پاکستان کا وفادار نہیں ہے۔ سندھ سمیت ملک کو سر سبز شاداب کرنے والے سارے دریا کشمیر سے آتے ہیں۔ کشمیر مذاکرات سے نہیں بلکہ جہاد سے ہی آزاد ہوگا۔ عوام 25 اکتوبر کو جہاد کشمیر مارچ میں بھرپور شرکت کر کے بھارت کے ظالمانہ اقدامات اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں