جیکب آباد میں شہری اتحاد کا جمس ڈائریکٹر کے خلاف 28روز بھی احتجاج جاری

بدھ 19 جنوری 2022 23:57

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) جیکب آباد میں شہری اتحاد کا جمس ڈائریکٹر کے خلاف 28روز بھی احتجاج، ڈی سی کے میں گیٹ پر دھرنا ، ٹائر نذر اتش، روڈ بلاک۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہری اتحاد کی جانب سے جمس میں ڈائریکٹر عبدالواحد ٹگڑ کی غیر قانونی تقرری، کرپشن بدانتظامی کے خلاف جاری تحریک کے 28 روز شہریوں اور مختلف پارٹی کے کارکنان نے الگ الگ جلوس نکال کر جے یو آئی کی میزبانی میں دو گھنٹے علامتی بھوک ھڑتال کی بعدازاں ڈی سی آفیس کے مرکزی گیٹ کے سامنے دھرنا دیکر ڈائریکٹر ٹگڑ کے خلاف زبردست نعرے لگائے جس کے باعث چاروںا طراف دھرنے کے باعث روڈ بلاک ہو گیا مظاہرین نے ٹائر جلائے ، اس موقع پر دھرنے سے شہری اتحاد جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری، جے یو آئی کے مولانا عبدالجبار رند، مہران سوشل فورم کے عبدالحئی سومرو، ایم ڈبلیو ایم کے وسیم لطیف مہر، سٹی فورم کے حماداللہ انصاری ، میاں احمد بلیدی،نیشنل پارٹی کے شاہد جوادی، ٹیم آف ان رباب کے عبدالوحید بروہی، جے یو پی این کے رفیق فخری، بی این پی مینگل کے گلاب جان مینگل، ڈومکی اتحاد کے عبدالفتاح ڈومکی، ملاح فورم کے الطاف ملاح، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر خالد حسین بھنگر، ہیومن رائٹس کے چاکر خان جکھرانی، عام انسان تحریک کے عابد سندھی، ایپکاکے عبدالنبی لاشاری محمد صدیق رواہی،لہر اتحاد کے غلام عباس لہر، شعیب احمد لہر، لیاقت علی ٹالانی، اقلیتی برادری کے دلیپ کمار، نوجوان اتحاد کے محمد موسیٰ مہر، سماجی رہنما سہیل احمد عباسی کے علاوہ معزز شہریوں میں فاروق خان بروہی، فضل الرحمان بلوچ سیفل گوپانگ بلیدی اتحاد کے سہراب رواہی ، راجا ریاض ، ندیم پنہور، ممتاز ہم برڑو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے جیکب آباد کے شہریوں کو جمس ہسپتال کا تحفہ دیا گیا جو کہ جمس ایکٹ کے خلاف مقرر کئے گئے ڈائریکٹر عبدالواحد تگڑ کی کرپشن،بد انتظامی کی وجہ سے تباہی کا شکار ہے ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے ایمرجنسی سمیت متعدد شعبے بند پڑے ہیں،جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزجمس میں ریسرچ کی جا رہی ہے نہ پڑھائی کا کوئی انتظام ہے کروڑوں روپے کی بجٹ کرپشن کی نذر ہو رہی ہے ٹگڑ اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے صحت کا بڑا ادار عوام کے لئے بے فائدہ بنا ہوا ہے آنے والے مریضوں کو علاج کے بجائے ریفر کیا جاتا ہے سفارشیوں کا علاج ہوتا ہے جبکہ عام مریضوں علاج سے محروم ہیں ٹگڑ کو نہ ہٹایا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا ہماری تحریک ٹگڑ کی جمس سے بیدخلی تک جارہی رہے گی مزید کہا کہ ڈائریکٹر کو نہ یٹایاگیا تو شٹر بند ہڑتال کی جائیگی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں