سندھ میں روزانہ کی بنیاد پر خون میں لت پت لاشوں کا ملنا، اغوا و لوٹ مار حکومت کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے،راشدمحمودسومرو

جمعرات 21 مارچ 2024 23:11

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر خون میں لت پت لاشوں کا ملنا، اغوا اور لوٹ مار حکومت کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکہ مکرمہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے کہنے پر ایس پیز، ڈی ایس پیز اور تھانے کا عملہ لگایا جارہا ہے جو کہ انصاف کا قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن امان کی صورتحال مخدوش ہوچکی ہے ،سندھ کو ڈاکوؤں کے حوالے کیا گیا ہے ڈاکوؤں کے خلاف جوائنٹ آپریشن کیا جائے، میرٹ پر پولیس افسران کی تقرریاں کرکے ان کو خودمختارکرکے امن امان قائم کیا جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے ورنہ عید کے بعد تحریک چلاکر حکومتی نمائندوں کا گھیرائوکیا جائے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں