جیکب آباد کسٹم پویس نے مضر صحت چھالیہ اور پان پراگ کی اسمگلنگ ناکام بنادی

بدھ 17 اپریل 2024 19:28

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) جیکب آباد کسٹم پویس نے مضر صحت چھالیہ اور پان پراگ کی اسمگلنگ ناکام بنادی ،ایل پی جی بائوزر سے کروڑوںکی مالیت کی ہزاروں بوریاں برآمد ،سات کروڑ مالیت کی مضر صحت چھالیہ اور پان پراگ برآمد کیا ہے ایل پی جی بوزر نوشکی سے لاہور جار ہی تھی تلاشی کے دوران پکڑا گیا کسٹم انسپکٹر آصف علی گھمروتفصیلات کے مطابق جیکب آباد سے حساس اداروں اور کسٹم حکام نے مضر صحت چھالیہ اور پان پراگ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ،بائی پاس قومی شاہراہ پر زیر و پوائنٹ کے قریب چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران ایل پی جی بائوزر نمبر TKV126سے کروڑوں روپے کی مالیت کی ہزارو ں بوریا ں برآمد کی گئی،کسٹم انسپکٹر آصف علی گھمرو کے مطابق ایل پی جی بائوزر سی7کروڑ مالیت کی مضر صحت چھالیہ اور پان پراگ کی بوریاں ضبط کرکے قانونی کاروائی کی گئی ہے ایل پی جی بائوزر گاڑی بلوچستان کے علاقے نوشکی سے لاہور جار ہی تھی جس میں خفیہ طریقے سے گاڑی میں سینکڑوں بوریاں مضر صحت پان پراگ اور چھالیہ چھپائی گئی تھیں،انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی اور غیر ملکی اسمگلنگ کے خلاف محکمہ کسٹم اور حساس اداروں کی مشترکہ کاروائیاں جارہی رہیں گی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں