جیکب آباد میں پہلی مرحوم اکبر پیرزادہ فٹبال ٹورنامنٹ شروع،ینگ مجاھد فٹبال کلب نے دلچسپ مقابلے کے بعد میچ جیت لیا

بدھ 15 جون 2022 16:10

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2022ء) جیکب آباد میں پہلی مرحوم اکبر پیرزادہ فٹبال ٹورنامنٹ شروع،ینگ مجاھد فٹبال کلب نے دلچسپ مقابلے کے بعد میچ جیت لیا۔

(جاری ہے)

جیکب آباد کے شاہ عبدالطیف بھٹائی فٹبال گراؤنڈ میں پہلی مرحوم محمد اکبر پیرزادہ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں گزرشتہ روز ینگ مجاھد فٹبال کلب اور الحسینی فٹبال کلب کے درمیان مقابلہ ہوا جو دلچسپ کھیل کے بعد ینگ مجاھد فٹبال کلب نے ایک کے مقابلے میں 6 گول کرکے جیت لیا۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزر مسعود اختر پیرزادہ نے بتایا کہ جیکب آباد میں فٹبال ٹورنامنٹ کاانقعاد کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرناہے ٹورنامنٹ میں جیکب آباد کی مایہ ناز ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں