جیکب آباد میں پہلی مرحوم اکبر پیرزادہ فٹبال ٹورنامنٹ کا مقابلہ

ظہور عباسی کلب نے جیت لیا،مہمان خاص عبدالمالک کھوسو نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی

پیر 20 جون 2022 22:49

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2022ء) جیکب آباد میں پہلی مرحوم اکبر پیرزادہ فٹبال ٹورنامنٹ کا مقابلہ ظہور عباسی کلب نے جیت لیا،مہمان خاص عبدالمالک کھوسو نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے شاہ عبدالطیف فٹبال گرائونڈ میں پہلی مرحوم اکبر پیرزادہ فٹبال ٹورنامنٹ جاری ہے گزرشتہ روز شہید بادشاہ کلب اور مرحوم ظہور عباسی کلب میں مقابلہ ہو جس دلچسپ کھیل کے بعد ظہور عباسی کلب نے 1کے مقابلے میں 3گول کرکے جیت لیا مہمان خاص رٹائر مختیار کار عبدالمالک کھوسو نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر مختیار کار گڑھی خیرو حبیب کھوسو ،منیر احمد کھوسو ،ٹورنامنٹ آرگنائزر مسعود پیرزادہ بھی موجود تھی

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں