جیکب آباد ، کرکٹ میچ دیکھنے والی2 نوجوان دیوار گرنے سے جاں بحق

جمعہ 9 دسمبر 2022 22:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2022ء) جیکب آباد کے نمائش گرائونڈ میں کرکٹ میچ دیکھنے والے نوجوان دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر فوت ،لاشیں ہسپتال منتقل ،اطلاع پر شہریوں کی بڑی تعداد سول ہسپتال پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق جیکب آ باد کے سول لائین تھانے کی حدود میں واقع نمائش گرائونڈ میں کرکٹ میچ دیکھنے کے دوران دیوار گرنے سے ملبے تلے آکراسٹیشن روڈ کے رہائشی 15سالہ نظیر لاشاری اور چاند ماڑی کے 13سالہ گہرام لاشاری فوت ہو گئے گرائونڈ میں موجود افراد نے بچوں کی لاشیں ملبے سے نکالیں اور پھر سول ہسپتال منتقل کی گئیں ایسی اطلاع پر شہریوں کی بڑی تعداد سول ہسپتال پہنچ گئی ،نمائش گرائونڈ بلدیہ جیکب آباد کے زیر انتظام ہے جس کی دیواریں زبوں حالی کا شکار ہوکر گررہی ہیں نمائش گرائونڈ کے ایک حصے پر ٹھیکیدارنے قبضہ کرکے ورکشاپ قائم کی ہے جہاں نالیوں کے سلیب بنائے جارہے ہیں بلدیہ حکام کی عدم توجہی کی وجہ سے یہ سانحہ رونما ہوا

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں