جلالپورپیروالا مین دو گروپوں کے درمیان لڑائی میں ڈنڈوں، مکوں اور اینٹوں کے آزادانہ وار سے 2 افراد شدید زخمی

پیر 9 اکتوبر 2023 23:19

جلالپورپیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2023ء) جلالپورپیروالا احاطہ کچہری میں پیشی پر آنے والے دو گروپوں کے درمیان لڑائی میں ڈنڈوں، مکوں اور اینٹوں کے آزادانہ وار سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں، اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جلالپورپیروالا کے نواحی علاقے موضع شاہ پور لماں کے رہائشی احمد بخش اور مکی بلوچ گروپوں کے درمیان 6 ماہ سے لڑائی جھگڑوں کے تنازعات چلے آ رہے تھے جنکی آج عدالت میں پیشی تھی ،احمد بخش ، پرویز وغیرہ جب احاطہ کچہری میں داخل ہوئے تو مکی بلوچ گروپ کے 4 افراد نےموٹر سائیکل پر سوار آتے ہی احمد بخش وغیرہ پر اینٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا ،جس سے احمد بخش اور پرویز لہو لہان ہوگئے ،ملزمان حملہ کے بعد فرار ہوگئے ،شور شرابہ سن وکلاء اور لوگوں کی کثیر تعداد جمع ہوگئی جنہوں نے پولیس تھانہ سٹی اور ریسکیو 1122 کو اطلاع کی ،پولیس نے موقع دیکھ کر کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ زخمیوں کو ریسکیو 1122نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

\378

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں