کوٹلی،حکومتی ہدایات پرجشن آزادی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

ہفتہ 12 اگست 2023 22:59

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2023ء) حکومتی ہدایات کی روشنی میں جشن آزادی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ حسب ہدایات ڈپٹی کمشنر کوٹلی، دفتر اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی میں آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چیف آفیسر ضلع کونسل،چیف آفیسر کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ایس ڈی او عمارات ایس ڈی او شاہرات،ایس ڈی او برقیات ایس ڈی او پبلک ہیلتھ،انچارج ریسکیو 1122،سمیت ڈی ایس پی سٹی شامل ہوئے۔

فیصلہ کیا گیا کہ انشا اللہ کوٹلی میں یہ پروگرام شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق13 اور 14 اگست کی درمیانی رات 12:00 بجے شہید چوک کوٹلی میں تاریخ کی سب سے بڑی آتش بازی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

14 اگست کو صبح 8:00 بجے سے دفتر ڈپٹی کمشنر کوٹلی کے سبزہ زار میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گا۔ 8:58 منٹ پر سائرن ہو گا جس کے دوران تمام ٹریفک رک جائے گی اور دو منٹ کے لیے مکمل خاموشی ہو گی۔

پورے 9:00 بجے پرچم کشائی کی تقریب عمل میں لائی جائے گی۔ جس کے فوری بعد قومی اور آذاد جموں و کشمیر کا ترانہ پیش کیا جائے گا۔ جس کے بعد 9:10 بجے پولیس کی جانب سے سلامی پیش کی جائے گی۔ 9:15 بجے تلاوت قرآن مجید، نعت رسول مقبول اور درود ابراہیمی کے بعد 9:22 پر سکول کے بچوں اور بچیوں کی جانب سے ملی نغمے پیش کیے جائیں گے۔ 9:32 منٹ پر جشن آزادی کیک کاٹا جائے گا۔ اور آخر میں مہمان خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ بعد اس تقریب ریفریشمنٹ کا اہتمام ہو گا۔ جشن اذادی بیڈمنٹن میچ بیڈمنٹن کلب ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور کرکٹ میچ سکندر حیات سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہو گا۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں