سپر ہائی وے نوری آباد پر گاڑی الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق

منگل 18 اگست 2020 21:45

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2020ء) جامشورو میں سپر ہائی وے نوری آباد پر گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سپر ہائی وے نوری آباد پر گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، گاڑی میں سوار افراد کراچی سے ٹنڈو آدم جارہے تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کے سبب پیش آیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمی افراد کو نوری آباد ٹرامہ سینٹر میں طبی امداد کی فراہم کی گئی۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں