جامشورو، انڈس ہائی وے پر وین اور ٹرک میں تصادم، 13 افراد جاں بحق،۔ متعدد زخمی

بدھ 11 مئی 2022 20:31

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2022ء) جامشورو میں انڈس ہائی وے پر وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق انڈس ہائی وے پر پیش آئے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،حادثے کا شکار مسافر وین دادو سے حیدر آباد جار رہی تھی۔پولیس کے مطابق جامشورو میں حادثہ انڈس ہائی وے پر مانجھمند کے قریب پیش آیا ہے۔یاد رہے کہ اندرون سندھ اکثر وبیشتر ٹریفک حادثات ہوتے رہتے ہیں، جن کی بنیادی وجہ تیز رفتاری، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور گاڑیوں کی مینٹی نینس نہ ہونا ہے۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں