کرکٹ ٹیم کو اس وقت اچھی قیادت اور دعائوں کی ضرورت ہے، کامران اکمل

جمعرات 15 فروری 2024 20:40

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2024ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو اس وقت اچھی قیادت اور دعائوں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ محسن نقوی نے بطور وزیراعلیٰ کم وقت میں بہت بڑے کام کیے۔سابق وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بطور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے لیے زیادہ مشکل ٹاسک نہیں ہے۔ کامران اکمل نے کہا کہ محسن نقوی کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ میں بہتری کی امید ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں