چالیس ارب روپے کی لاگت سے ڈول کیرج وے التوا کا شکار جس سے جہلم تا للہ انٹر چینچ تمام دیہاتوں کی عوام مشکلات کا شکار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 17 اپریل 2024 14:41

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2024ء) چالیس ارب روپے کی لاگت سے ڈول کیرج وے التوا کا شکار جس سے جہلم تا للہ انٹر چینچ تمام دیہاتوں کی عوام مشکلات کا شکار۔ رکن پنجاب اسمبلی یاسر قریشی سے اہلیان ِ یونین کونسل سنگھوئی ، جنجیل ، کڑی ، ڈھوک رجو ، طور، نتھوالہ ، چوٹالہ، النگ، جگتہ ممیان، خورد، دھریالہ ، گوڑھا سلیم، جنگورڑیالہ، کوٹ بصیرہ ، کھائی کوٹلی، کھائی کلیہ، ملوٹ، بدلوٹ ،بن شہید، گوڑھا احمد  کے عوام نے جو مشکلات کا شکار ہیں ایف ڈبلیو او سے اپیل کی ہے کہ چالیس ارب روپے کی لاگت کے اس منصوبہ کو تکمیل کے لیے دو سال کا عرصہ درکار تھا، جبکہ پانچ سال کے بعد بھی کام سست روی کا شکار ہے جس سے علاقہ کے لوگ سخت مشکلات کا شکار ہیں۔

جبکہ چالیس ہزار سے زائد کے یہ گائوں اور ان کا ایک بازار سنگھوئی جو انہیں قریب پڑتا ہے وہاں ڈول کیرج وے کے منصوبہ کا ایک بھی چوک میسر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ یہ روڈ دو اطراف کی آبایوں کو کراس کر کے بازار کو دو حصوں میں تقسیم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ اس ڈول کیرج وے میں نکاسی آب کا انتظام نہ ہے کیونکہ دونو ں اطراف کی سڑک کو اونچا بنایا گیا ہے جس سے دونوں اطراف میں پانی کھڑا ہونے سے آبادی کو کافی مسائل کا سامنا ہے۔

عوامی سماجی حلقوں کے ساتھ ساتھ علاقہ کے معززین نے نہ مطالبہ کیا ہے کہ اس منصوبے میں جو تکنیکی کمی رکھی گئی ہے جن میں مین چوک ، نکاسی آب اور سڑک کی بناوٹ کے ساتھ ساتھ لوگوں کی مشکالات کو مدنظر رکھ کر اس منصوبہ کو فوری مکمل کیا جائے تا کہ تمام علاقہ کے لوگ مستفید ہو سکیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں