جہلم تھانہ صدر کے علاقہ چک دولت میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کاڈی پی او جہلم کا نوٹس

جمعہ 29 مارچ 2024 23:23

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) تھانہ صدر کے علاقہ چک دولت میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کاڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے نوٹس لے لیا اور ڈی ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ،پولیس پارٹی ملزم قاسم سے اسلحہ بر آمد کر کے واپس آرہی تھی کہ گرفتار ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،پولیس پارٹی پر ملزمان کی فائرنگ سے کچھ فائر سرکاری،گاڑی کو لگے، ملزم قاسم بھی ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا،جبکہ ساتھی منشیات فروش ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا،ملزم قاسم نے گزشتہ روز فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل عمر جاوید کو شدید زخمی کر دیا تھا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے، ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے،ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے۔

\378

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں