بھاری مینڈیٹ سے نوازنے پر خدمت کے زریعے عوامی اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، میر ظفر اللہ خان زہری

ہفتہ 17 فروری 2024 22:13

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2024ء) نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر ظفر اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بھاری مینڈیٹ کی صورت میں سوراب کی عوام نے جس اعزاز سے نوازا ہے ، انتھک خدمت کے زریعے ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، سوراب کودیرینہ مایوسیوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے راہ پر گامزن کرنا میری اولین ترجیح ہے، گزشتہ پانچ سال کے دوران منظورنظرنااہل آفیسران کے زریعے سوراب میں تمام سرکاری محکموں کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کیا گیا ہے، جن سے عام عوام کے بجائے ایک مخصوص گروہ کو فائدہ پہنچایا گیا، سوراب کے نام پر اربوں روپے کے فنڈز حاصل کرنے کے باوجود زمین پر ان کا نام و نشان نہیں، انتظامیہ اور آفیسران اپنے سرکاری زمہ داریاں نبھانے کے بجائے مخصوص افراد کی جی حضوری کرتے رہے ہیں جس کے نتیجے میں ایک عام شہری انتظامی کارکردگی اور سرکاری محکموں سے مایوس ہوچکا ہے ، ان کی مایوسیوں کو امید اور اعتماد سے بدلنے کے لیے انقلابی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، سوراب کے حقوق ہڑپ کرنے والے ہر کردار کو بے نقاب کریں گے ، عوام کی خدمت کے بجائے مخصوص طبقات کی جی حضوری کرنے والے آفیسران سے حساب لیا جائے گا، اہلیان سوراب نے ایک امید اور روشن مستقبل کے لیے مجھ پر اعتماد کرکے مجھے منتخب کرچکے ہیں انہیں مایوسیوں سے نکال کر ان کے اعتماد پر پورا اترنا اب میرا فرض بن چکا ہے ، جس کے لئے کسی مصلحت میں نہیں آئیں گے ، جیتنے کے بعد بحیثیت منتخب عوامی نمائندہ اب میرے لیے سب برابر ہیں ، میرے دروازے حلقے کے عوام کے لئے بلا امتیاز کھلے رہیں گے سوراب کے ایک عام غریب اور لاچار شخص کی دادرسی اور اسے اس کا حقوق دلوانا میری زمہ داری بن چکی ہے، انفرادی مفادات کی تکمیل کے بجائے اجتماعی ترقی کے منصوبے پر کام کریں گے ، بے روزگاری کے خاتمے اور بنیادی ضروریات کی دہلیز پر فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ، حلقے کی عوام مایوس نہ ہو ، جے یوآئی بلوچستان کی عوام کو کبھی تنہا اور مفاد پرست سیاست دانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی حکومت سازی کے عمل پر گہری نظر اور پارٹی پالیسی کے دائرے میں ایک مفیدلائحہ عمل پر کام کررہے ہیں، جس کے ان شائ اللہ حوصلہ افزا نتائج سامنے آئیں گے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں