ٹ* خوبصورت انداز میں حمد و نعت پیش کرکے محفل قرات و نعت میں حصہ لیا

اتوار 7 اپریل 2024 22:55

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2024ء) عظیم الشان محفل قرآت و نعت کا انعقاد بمقام مدرسہ تجوید القرآن شاہی بازار قلات، ستائیسویں رمضان المبارک کے شب کی مناسبت سے عظیم الشان محفل قرات و نعت کا انعقاد زیر صدارت مولانا آغا محمود شاہ جنرل سیکرٹری جمعیت علما اسلام بلوچستان بمقام، مدرسہ تجوید القرآن شاہی بازار قلات منعقد ہوا محفل میں خصوصی خطاب شیخ الحدیث و التفسیر مولانا حافظ حسین احمد شررودی کا خطاب ہوا محفل سے عالمی ایوارڈ یافتہ قاری عبدالوہاب آنشینی ، قاری عدیل احمد ، قاری سید حذیفہ شاہ ، قاری شاہ ولی اللہ، قاری نثار احمد ، قاری سید انس شاہ، قاری فیض محمد، معروف نعت خواں حافظ شفیق الرحمن شاہ ، ممتاز احمد نوشیروانی، محمود خان، محمد رحیم صیاد محمد اسماعیل مصباح ، امام الدین مجتبی نے اپنے خوبصورت انداز میں حمد و نعت پیش کرکے محفل قرات و نعت میں حصہ لیا موسم سرد ہونے کے باجود اہلیانِ قلات نے کثیر تعداد میں شرکت کی عوام الناس کا جم غفیر قابل دید تھا ان کا قرآن و دین سے وابستگی کا یہ عالم تھا کہ مسلسل ساڑھے پانچ گھنٹے انتہائی خشوع خضوع اطمینان وقار سے قرآن اور نعت رسول و اصلاحی بیان سنتے رہے اس موقع پر حاضرین و سامعین کے تاثرات کچھ یوں تھے کہ مدرسہ تجوید القرآن قلات میں محفل قرات و نعت کا انعقاد یقینا اہل علاقہ کے لئے برکت کا سبب ہے آغا محمود شاہ آغا فضل الرحمان شاہ آغا عتیق الرحمن شاہ مفتی عطا الرحمن شاہ سید قاسم شاہ، یاسر حبیب ، شاہ ولی اللہ شاہ مدثر حبیب و دیگر انتظامیہ کی بھرپور محنت کاوشوں سے ہر سال رمضان المبارک کی ستائیسویں شب یہ با برکت محفل قرآت و نعت اور دینی اصلاحی بیان سننے کو ملتا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ ہر سال جاری وساری رہے گا۔

(جاری ہے)

آخر میں مولانا آغا محمود شاہ نے اختتامی دعا کرتے ہوئے امت مسلمہ کی ہدایت حفاظت کے لئے دعا کی اور بالخصوص اللہ سے التجا کیا اے اللہ فلسطین کے مسلمانوں کی غیبی مدد فرما فلسطین کے مسلمانوں کی شہادت کو قبول فرما اسرائیل کے ظلم و جبر سے انہیں نجات عطا فرما بیت المقدس کو اسرائیلی مظالم و تسلط سے نجات عطا فرما اے اللہ پاکستان میں اسلامی نظام نافذ فرما پاکستان کے معاشی خوشحالی عطا فرما اے اللہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا اے علما طلبا مساجد مدارس عوام الناس کی حفاظت فرما

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں