ٹریفک حادثے میں شہادت پر صدمہ ہوا ہے وہ عظیم شخصیت کے مالک اور خوش اخلاق انسان تھے ،مشترکہ بیان

ہفتہ 13 اپریل 2024 19:15

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماؤں وڈیرہ رحیم مینگل، عبدالغفور شاہوانی، عبدالرزاق عمرانی، یسین بلوچ، ملک نثار، داؤد ساسولی سلیم اختری، آصف عمرانی، عزیز عمرانی، منیر مینگل، منیر رئیسانی نائب عبدالغنی حنیف مینگل سیف اللہ نیچاری ٹکری نور جان مینگل عبد الواحد خلیل احمد، فرید نیچاری و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں تعزیت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ میر نذیر احمد زرکزئی کی ٹریفک حادثے میں شہادت پر صدمہ ہوا ہے وہ عظیم شخصیت کے مالک اور خوش اخلاق انسان تھے قاتل شاہراہ نے ہماری بہت سے قیمتی جانیں ہم سے چھین لی ہے میر نذیر احمد زرکزئی کی شہادت ادارے کے نقصان کے علاوہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے اللہ پاک سے دعا ہے کہ شہید کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے غم کے اس موقع پر غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں