سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس 71 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

منگل 16 اپریل 2024 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا جہاں 100 انڈیکس نے 71 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے ماطبق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے جہاں آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 71 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، منگل کو کاروبار کے ا?غاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 466 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کا فائدہ ہوا، گزشتہ روز انڈیکس 70 ہزار 500 سے اوپر کی سطح پر بند ہوا تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ان دنوں تیزی کی ایک بڑی وجہ پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے ممکنہ انویسٹمنٹ ہے، اس ممکنہ سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا سعودی وفد گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا، معاشی ماہرین سمجھتے ہیں سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں وفد کے دورہ پاکستان کے بھی مارکیٹ پر مثبت اثرات پڑے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں