بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر خودکش حملوں کی مذمت

منگل 24 اپریل 2018 22:00

بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر خودکش حملوں کی مذمت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز پر خودکش حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 اہلکار شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے دہشتگردوں کے خلاف جرئت و شجاعت سے نبرد آزما ہونے اور قربانیاں دینے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سلام پیش کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہدا کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں