حلیم عادل شیخ کی جانب سے پی ایس 99سے مزار قائد تک جشن آزادی ریلی ، حلقے میں شجر کاری مہم شروع کر دی گئی

منگل 14 اگست 2018 19:50

حلیم عادل شیخ کی جانب سے پی ایس 99سے مزار قائد تک جشن آزادی ریلی ، حلقے میں شجر کاری مہم شروع کر دی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) جشن آزادی کے موقعہ پر پی ٹی آئی رہنما ممبر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ہدایات پر حلقہ پی ایس 99کے علاقے سہراب گوٹھ سے نعیم عادل شیخ کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں بڑی تعداد میں کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی۔ ریلی مختلف راستوں سے سے ہوتی ہوئی مزار قائد پہنچی جہاں پر کارکنوں نے بڑی تعداد میں ملی نغموں پر رقص کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا، دوسری جانب حلقہ پی ایس 99کے مختلف علاقوں میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

مختلف علاقوں میں پودے لگائے گئے۔ پی ٹی آئی رہنما و ممبر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا جس پاکستان کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا جس کو عملے جامہ قائد اعظم نے پہنایا وہی پاکستان اب بننے جارہا ہے، قوم کو متحدہ ہونا پڑے گا، پرامن پاکستان ، کرپشن فری پاکستان بننے سے سارے مسائل حل ہونگے،انہوں نے کہا عمران خان کی قیادت میں قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر پوری ہوگی ملک خوشحالی کی طرف جارہا ہے ، انہوں نے کہا ملک دشمن سیاستدان اس وقت استعمال ہورہے ہیں، انہوں نے کہا سندھ میں جس طرح کرپشن کی جاتی تھی اب نئیں پاکستان میں ایسا نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ملک کے دفاع کے خاطر جان و مال بھی قربان کرنے کے لئے تیار ہیں، انہوں نے کہا ملک کی دفاع کے خاطر افواج پاکستان نے بڑی قربانیاں دیں ہے جن کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں