پیپلز پارٹی کے رہنماء سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

ہفتہ 18 اگست 2018 23:47

پیپلز پارٹی کے رہنماء سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید مراد علی شاہ نے وزیراعلی سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام گورنرسندھ اور اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے مراد علی شاہ سے وزیراعلی سندھ کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری ہفتہ کی شام گورنر ہائوس کراچی میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری، سید خورشید احمد شاہ، نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ، فریال تالپور سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

وزیر اعلی سندھ کی حلف برداری سے قبل قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے بلاول بھٹو سے ملاقات بھی کی۔ واضح رہے کہ مراد علی شاہ نے دوسری مدت کے لئے وزیراعلی سندھ کے عہدے کا حلف لیا ہے، گزشتہ دور حکومت میں سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی جگہ مراد علی شاہ کو وزیراعلی سندھ بنایا گیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں