بلاول بھٹو زرداری کے ویژن اور ان کے منشور پر ہم عمل پیرا ہیں، سعید غنی
ْ غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو سستے اور آسان اقساط پر رہائش کی فراہمی ہماری اولین ترجیع ہے۔ ماضی کے سندھ حکومت کے جن جن رہائشی منصوبوں میں تاخیر ہوئی ہے اب اس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،صوبائی وزیر بلدیات
منگل 18 ستمبر 2018 19:34
(جاری ہے)
صوبائی وزیر صبح 9.00 بجے ایل ڈی اے لینڈ ڈپارٹمنٹ کے دفتر واقع مشرق سینٹر پہنچیں اور وہاں افسران اور ملازمین کی حاضری کو چیک کیا اور جو ملازمین تاخیر کے باعث نہیں پہنچیں تھے ان کی حاضری رجسٹرڈ میں غیر حاضری لکھتے ہوئے ان کی ایم دن کی تنخواہ کاٹنے کے احکامات بھی دئیے۔
اس موقع پر موجود افسران نے صوبائی وزیر بلدیات کو لیاری ری سیٹلمینٹ روجیکٹ اور بینظیر بھٹو ٹاؤن کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور اس میں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے ان دونوں منصوبوں میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو اس کی مکمل رپورٹ آئندہ 24 گھنٹوں میں تیار کرکے فراہم کرنے کی ہدایات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا وڑن غریب اور متوسط طبقے کو رہائش کی فراہمی ہے اور اس میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کیا جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور بالخصوص محکمہ بلدیات کے زیر انتظام محکموں میں جو جو رہائشی اسکیم ماضی میں شروع کی گئی ہیں اس کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا اور جلد ہی نئی رہائشی اسکیموں کا بھی اعلان کیا جائے گا تاکہ عوام کو سستی اور آسان رہائش کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ 60,80 اور 120 گز کے چھوٹے رہائشی پلاٹس پر تعمیرات کے لئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو احکامات دئیے گئے ہیں ان کو ونڈ ونڈو آپریشن کے ذریعے نقشوں کی منظوری سمیت تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے میں معاونت فراہم کی جائے تاکہ چھوٹے اور متوسط طبقے کے افراد اپنے گھروں کی تعمیرات جلد سے جلد کرسکیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے دفتر میں صفائی ستھرائی اورملازمین کی بروقت حاضری کو یقینی بنانے کے بھی احکامات دئییکراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار