پاک سر زمین پارٹی ایک سیاسی جماعت نہیں ہے بلکہ ایک تحریک ہے، سید مصطفی کمال

ہمارا مقصد ملک سے نفرت کی سیاست خاتمہ ،امن و محبت اور یگانگت اورپاکستانیت کو فروغ دینا ہے جس کے لئے ہم جدوجہد کررہے ہیں ،چیرمین پی ایس پی

منگل 18 ستمبر 2018 21:19

پاک سر زمین پارٹی ایک سیاسی جماعت نہیں ہے بلکہ ایک تحریک ہے، سید مصطفی کمال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی ایک سیاسی جماعت نہیں ہے بلکہ ایک تحریک ہے جس کا مقصد ملک سے نفرت کی سیاست خاتمہ ،امن و محبت اور یگانگت اورپاکستانیت کو فروغ دینا ہے جس کے لئے ہم جدوجہد کررہے ہیں ان خیالات اظہار انہوں نے پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں این اے 247اور پی ایس 111میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ذمہ اران سے گفتگوکر تے ہوئے کیا۔

اس مو قع پر صدرپی ایس پی انیس قائم خانی ، ڈپٹی مئیر کراچی و پی ایس پی کے رہنما ارشد وہرا سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس پی کا پیغام مظلوم، محکوم اور حقوق سے محروم عوام کے درمیان محبت پھیلانا ہے کیونکہ پی ایس پی ایک پر امن ارو جمہوری سیاسی جماعت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ایس پی کا پیغام ملک کے گو شے گوشے میں تیزی سے پھیل رہاہے اور لوگ جو ق در جوق پی ایس پی کے پرچم تلے جمع ہو رہے ہیں. انہوں نے کہاکہ پی ایس پی ملک میں جمہوریت کی مضبوطی چاہتی اور تمام مظلوم قومیتوں کے حقوق کا حصول چاہتی ہے اور عوام کے بنیادی حقوق کے لئے کراچی پریس کلب کے باہر 18دنوں تک دھرنا دیا جس کی پاداش میں پی ایس پی کی پرامن احتجاجی ریلی پر لاٹھی چارج اور شلنگ کی گئی مگر عوام کے بنیادی حقوق سے دستبردار نہیں لیکن آج پی ایس ی اس مقامپر کھڑی ہے جہاں سے انقلاب کی کرنیں ملک بھر میں مظلوم قومتوں تک پہنچ رہی یں وہ دن دور نہیں جب ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام خاتمہ ہو گا اور غریب متوسط طبقے کی حکمرانی قائم ہو گی انہوں نے کہاکہ کارکنان کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اتحادمیں بڑی طاقت ہوتی ہے اگرہم اللہ تعالیٰ کی مددسے متحد رہے تواللہ کی قسم دنیاکی کوئی طاقت تمام ترطاقت استعمال کرنے کے باوجود ہمارے پیغام کو پھیلنے سے نہیں روک سکتی لہذا تحریک کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ تعدادمیں لوگوں تک پہنچائی۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں