پولیس میں ریفارمز کی ضرورت ہے ، گورنر سندھ

پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والی ایمل کے معاملے پر آئی جی سندھ نے دس روز کا وقت مانگا ہے، عدالت کی مرضی ہے کہ نواز شریف کو جیل بھیجیں یا رہا کریں، عمران اسماعیل

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:05

پولیس میں ریفارمز کی ضرورت ہے ، گورنر سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والی ایمل کے معاملے پر آئی جی سندھ نے دس روز کا وقت مانگا ہے۔ پولیس میں ریفارمزکی ضرورت ہے۔گورنر سندھ کاکہناتھا کہ عدالت کی مرضی ہے کہ نواز شریف کو جیل بھیجیں یا رہا کریں۔

(جاری ہے)

تیرہ اگست کی شب ڈیفنس کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کی زد میں آکرجاں بحق ہونیوالی بچی کیگھرگورنر سندھ اسماعیل اسماعئیل پہنچے اورجاں بحق ایمل کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی.گورنر سندھ عمران اسماعیل نیمیڈیاسیگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ واقعے سے متعلق نئے آئی جی سندھ سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

آئی جی سندھ نے دس روز کا وقت مانگا ہے . نواز شریف کی رہائی کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے گورنرسندھ کاکہنا تھا کہ عدالت کی مرضی ہے کہ نواز شریف کو جیل بھیجیں یا رہا کریں .گورنر سندھ کاکہناتھا کہ پولیس میں ریفارمزکی ضرورت ہے۔پولیس اہلکاروں کے زیر استعمال کلاشنکوف مہلک ہتھیار ہے۔سپریم کورٹ نے واقعے کا نوٹس لیا ہے، امید ہے حقائق سامنے آئیں گے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں