بھارتی آرمی چیف کے بیان سے بھارت کا چہرا بے نقاب ہوگیا ہے، فاروق ستار

عالمی برادری کو ان کے جارحانہ عزائم کی مذمت کرنی چاہئے۔ اس طرح کا بیان کھلی دھمکی ہے، میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 ستمبر 2018 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے بیان سے بھارت کا چہرا بے نقاب ہوگیا ہے۔ عالمی برادری کو ان کے جارحانہ عزائم کی مذمت کرنی چاہئے۔ اس طرح کا بیان کھلی دھمکی ہے۔اتوار کو سندھ اسکائو ٹس کے 300رکنی دستہ کی راولپنڈی کیلئے روانہ ہوا جسے ڈاکٹر فاروق ستار نے رخصت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ میں اسکائوٹس کا حوصلہ بڑھانے کے لئے یہاں آیا ہوں ملک بھر میں اسکاٹنگ کیمپوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ اسکائوٹس امن و جنگ دونوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ریاست کے تمام ستون ایک پیج پر ہیں۔ پاکستان امن کا خواہاں لیکن ہر دھمکی کا جواب دینے کے لئے بھی تیار ہے۔ انڈین آرمی چیف نے پاکستانی قوم کو للکارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اس بیان کے خلاف نوٹس لینے کی بھی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔ اس نے ہمیشہ بھارت کو مذکرات کی دعوت دینے میں پہل کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں