کراچی میں آنے والے وقت میں پانی کا ٹینکر 50 ہزار روپے میں بھی مشکل سے میسر ہوگا،سید مصطفی کمال
وفاقی حکومت نے کراچی میں پانی کے منصوبے کے 4 کے لئے مزید رقم دینے سے انکار کر دیاہے ،چیئرمین پاک سرزمین پارٹی
بدھ 17 اکتوبر 2018 19:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان کے دورِ نظامت میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ کے 3 مکمل کیا گیا اور کراچی میں آئندہ آنے والے سالوں میں پانی کی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اسی وقت کے 4 پر فوری پیش رفت کی گئی جس کی لاگت اس وقت 12 ارب ڈالر تھی جو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے زمے آدھی آدھی تھی لیکن فنڈز کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ سے وہ اس پر کام کا باقائدہ آغاز نہیں کرا سکے اور پھر اس پروجیکٹ کی لاگت ان کے جانے کے بعد بڑھا کر 24 اور پھر 36 ارب ڈالر کر دی گئی اور اب عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد انکے دورہ کراچی میں انہیں اس پروجیکٹ پر بریفنگ میں اس کی قیمت 81 ارب ڈالر بتائی گئی جس پر وفاقی حکومت نے پیسے دینے سے انکار کر دیا۔
سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں جو ٹینکر عوام کو چار سے پانچ ہزار روپے کا مل رہا ہے وہ آئندہ آنے والے وقتوں میں 40 سے 50 ہزار روپے کا بھی مشکل سے میسر ہوگا کیونکہ کراچی میں پانی کی فراہمی پر قلت آب کے باوجود کسی منصوبے پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کو کراچی کے حقیقی مسائل اور ان کا حل بتا کر کامیابی حاصل کرنے اور عوام سے کیئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔ اس موقع پر امیدوار برائے حلقہ این اے 247 ارشد وہرا، پی ایس 111 ڈاکٹر یاسر، میڈیا نمائندگان بھی انکے ہمراہ موجود تھے جہاں عمائدین ہزارہ برادری نے سید مصطفیٰ کمال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کراچی میں بھائی چارے کے فروغ اور امن و امان کی بحالی کے لیے انکے کردار کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار