ہما را مقتل گاہ راولپنڈی، کبھی پھا نسی ، کبھی شہید ، کبھی سزا اور کبھی کیسز بنوا کر بھیج دیا جا تا ہے،خورشید شاہ

ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو اند ر ڈالو پھر دیکھا جا ئے گا،پی پی رہنما

پیر 18 مارچ 2019 20:18

ہما را مقتل گاہ راولپنڈی، کبھی پھا نسی ، کبھی شہید ، کبھی سزا اور کبھی کیسز بنوا کر بھیج دیا جا تا ہے،خورشید شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ ہما را مقتل گاہ راولپنڈی ہے کبھی پھا نسی پر لٹکا کر کبھی شہید کر کے کبھی سزا دلو ا کر اور کبھی کیسز بنوا کر بھیج دیا جا تا ہے ، ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو اند ر ڈالو پھر دیکھا جا ئے گا ۔ سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے پاکستان کی قرارداد منظورکی تھی، ہم نے جمہوریت اورعوام کے حقوق کے لیے کوششیں کی ہیں اب یہ ہو ا رہا ہے کہ کیس بنا و اند ر ڈالو پھر دیکھا جا ئے گا ۔

انہو ں نے کہا کہ قانون کسی پارٹی کے لیے نہیں ملک کے لیے ہوتا ہے، حکومت نام لے، کس نے این آر او مانگا ہے، 2018 میں ہر پاکستانی ایک لاکھ 18 ہزار روپے کا مقروض تھا اور 2019 میں ہر پاکستانی پونے دو لاکھ کا مقروض ہے، بجلی اور گیس کے بل دیکھ کرلوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں، حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کی بات کی لیکن کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آرہی، عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو آئی ایم ایف کے پاس خود چل کر گئے ہیں حکو مت کے پا س پالیسی ہے اور نا ہی عوام کو سہو لیا ت فراہم کر نے کا عزم ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم والے بچارے مجبور اور بے بس لوگ ہیں، یہ شریف لو گ ہیں جو حکومت آتی ہے ان کے ساتھ شامل ہوجاتے ہیں۔ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کے نصیب میں راولپنڈی ہے ہما را مقتل گاہ ہی پنڈی ہے کبھی پھا نسی میں لٹکا کر یہا ں بھیج دیتے ہیں ،کبھی شہید ا کر ا کہ بھیج دیتے ہیں کبھی کیسز بنا کر اور کبھی پنڈی کو رٹ میں سزا دلو ا کر بھیج دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ 7سال کم سزا ہے ان کی سزا زیا دہ کی جا ئیں سزاوں کے یہ سارے فیصلے پنڈی میں ہو تے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ بھا رت کی جا نب سے جارحیت کے دنو ں میں ہم نے ہر معاملے میں حکو مت کا ساتھ دیا وپورا بھا رت تقسیم تھا مگر پا کستان ایک تھا اس موقع پر بھی وزیر اعظم عمران خان نے تقسیم اور لڑانے کی کو شش کی پا رلیمنٹ کی میٹنگ میں اور سیا ستدانو ں کو بریفیگ کا وزیراعظم نے بائیکا ٹ کیا وزیراعظم نے پو ری کو شش کی کہ ہم لڑیں اور تقسیم ہو جا ئیں مگر ہم نے مو دی کو اس کے مشن میں کا میا ب نہیں ہو نا دیا ہم ملک کے لئے ہر کام کر نے کے لئے تیار ہیں اللہ ہمیں یکجہتی اور آپس میں ا تفاق نصیب فرمائے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں