وفاقی حکومت نے نیب کو اپنے سیاسی انتقام پورے کرنے کی غرض سے استعمال میں رکھا ہوا ہے : وقار مہدی

پیپلز پارٹی کے رہنمائوں بالخصوص آصف علی ذردای اور محترمہ فریال ٹالپور پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 25 اگست 2019 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں بالخصوص آصف علی ذردای اور محترمہ فریال ٹالپور پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر پیپلز یوتھ کراچی کے صدر راشد خاصخیلی کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے میں پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر راشد حسین ربانی ، پیپلز پورٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی ، پیپلز یوتھ سندھ کے صدر جاوید نایاب لغاری ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری مسرور راجپر، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری سندھ سیدہ اقربا فاطمہ پی پی پی ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند ، ضلع کورنگی کے صدر جاوید شیخ، جنرل سیکریٹری اصغر آرائیں ، انفارمیشن سیکریٹری ضلع شرقی وقاص شوکت ، انفارمیشن سیکریٹری ضلع کورنگی جانی میمن پیپلز یوتھ کراچی کے سیکریٹری اطلاعات فرید میمن ، پیپلز یوتھ کے تمام اضلاع کے کارکنان کثیر تعداد میں شریک تھے ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نیب کو اپنے سیاسی انتقام پورے کرنے اور اپوزیشن کو دھونس دکھانے کی خاطر استعمال میں رکھا ہوا ہے ماضی میں ایک آمر نے اس ادارے کو اپنے انتقامی مقاصد پورے کرنے کے لئے بنایا تھا آج اس آمر کے چیلے اسی مشق کو دہرانے میں مصروف ہیں مگر ہم ان سے کہتے ہیں کہ اس روش پر چلنے سے پہلے تاریخ کا مطالعہ کریں پیپلز پارٹی ماضی میں بھی ڈٹ کر جدوجہد پر کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ، نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر راشد ربانی نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت نے ایک سال میں عوامی بھلائی سے متعلق کوئی کارکردگی نہیں دکھائی سوائے کشمیر کا سودا کرنے اور احتساب کے نام پر نیب کے ذریعے سیاسی مخالف جماعتوں کو دبانے کی کوشش کے لیکن آج میں عمران نیازی کو بتانا چاہتا ہوں کہ پیپلز پارٹی نیب اور جعلی احتساب سے پہلے بھی عدالتوں میں کھڑی رہی ہے اور پیپلز پارٹی کے رہنما پہلے بھی عدالتوں سے سرخرو ہوکر عوام کے لئے ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا اس موقع پرظاہرین نیب کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے نظر آئے ، مظاہرین سے۔

(جاری ہے)

خطاب میں صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے صدر جاوید نایاب لغاری کا نے کہا کہ نیب آمریت کی پیداوار اور نشانی ہے نیب آج تک کسی سیاستدان پر کوئی جرم ثابت نہیں کرسکا اب بھی آصف علی ذرداری اور فریال ٹالپور کو جھوٹے مقدمات میں نامزد کرکے انہیں بدنام کرنے اور اپنے سیاسی عزائم پورے کرنے کے لئے ایک منظم مہم چلائی جارہی ہے پیپلز پارٹی کا واسطہ ایسے طالع آزماں کی مہم جوئی سے ماضی میں بھی رہا ہے اور ایسے عناصر کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہیپیپلز یوتھ کا پاکستان پیپلز پارٹی اور چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ نوجوانوں کی بھرپور اعتماد ہے اور ہم ہر قسم کی جدوکہد کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں مظاہرے میں شریک نوجوانوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نیب گردی اور جھوٹے مقدمات کے خلاف نعرے درج تھے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں