عدالت نے اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 26 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی

پیر 21 اکتوبر 2019 14:57

عدالت نے اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 26 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) کراچی کی مقامی عدالت نے اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 26 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔پیرکواینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس کی سماعت سیشن کورٹ میں ہوئی، تاہم جج کی رخصتی کے باعث ملزم پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس نے ملزم عادل زمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم عادل زمان گرفتاری کے بعد جیل میں ہے۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ دونوں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 26 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ۔گذشتہ سماعت پر پولیس نے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ملزم عادل زمان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں