وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس
پلے بارگین /وی آر میں ملوث فلور ملیں ،سندھ حکومت کی بقایاجات کے ڈیفالٹرز ،بند پڑی فلور ملوں اور چکیوں کو گندم کا کوٹہ دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ گریڈ 1 تا 4 کی بھرتیاں سلیکشن کمیٹی، گریڈ 5 تا15 کی بھرتیاں تھرڈ پارٹی کے ذریعے اور گریڈ 15 سے اوپر سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی سندھ وائلڈ لائف پروٹیکشن ،پریزرویشن،کنزرویشن اور مینجمنٹ ایکٹ 2019 کی بھی منظوری وفاقی حکومت نے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے اثاثوں کو مختلف شرائط کے تحت تفویض کرنے کا فیصلہ
جمعرات 21 نومبر 2019 22:20
(جاری ہے)
فعال فلور ملوں کے مالکان کو مل چلانے کے حوالے سے اپنے ملوں کے بجلی کے بل دکھانا ہوں گے۔
ملیں جو کہ اپنا کوٹہ حاصل کریں گی اور نہیں چلے گیں ان پر جرمانہ بشمول حکومت کی جانب سے گندم پر کی جانے والی سبسڈی کی ادائیگی عائد کیاجائے گا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ پلے بارگین /وی آر میں ملوث ملوں نے نیب کو 2 ارب روپے ادا کیے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ نیب اتھارٹی کے ساتھ جمع کرائی گئی 2 ارب روپے کی رقم کی واپسی کے لیے رابطہ کریں ۔کابینہ نے یہ فیصلہ کیا کہ گریڈ 1 تا 4 کی بھرتیاں سلیکشن کمیٹی کے ذریعے کی جائیں گی۔گریڈ 5 تا15 کی بھرتیاں تھرڈ پارٹی کے ذریعے اور گریڈ 15 سے اوپر سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی۔ گریڈ 1 تا گریڈ 4 تک مقامی طور پر بھرتیاں سلیکشن کمیٹی جس کی سربراہی ڈپٹی کمشنر کے تحت ہو گی جس میں ایس اینڈ جی اے ڈی کا سیکشن افسر اور دیگر متعلقہ افسران بطور رکن ہوں گے۔ڈویژنل سطح پر سلیکشن کے سربراہ کمشنر بطور چیئرمین اور فنانس کا سیکشن آفیسر اس کا رکن اور متعلقہ محکموں کے اراکین اس کا حصہ ہوں گے۔وزیراعلی سندھ نے چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، صوبائی وزیر انرجی امتیاز شیخ، صوبائی وزیر محنت سعید غنی، صوبائی مشیر مرتضی وہاب اور سیکریٹری سروسز کے تحت ایک اعلی اختیاری کمیٹی تشکیل دی جوکہ گریڈ 5 تاگریڈ 15 تک بھرتیوں کے لیے میکنیزم پر کام کر کے اپنی سفارشات 15 دن کے اندر پیش کرے گی۔وزیراعلی سندھ نے محکمہ پولیس کو ہدایت کی کہ وہ اپنی بھرتیاں آئی بی اے کے ذریعے کریں ۔سندھ کابینہ نے مشاورت کے بعد سندھ وائلڈ لائف پروٹیکشن ،پریزرویشن،کنزرویشن اور مینجمنٹ ایکٹ 2019 کی اس مقصد کے تحت منظوری دی کہ وہ اپنے موجودہ اور استعداد کو موجودہ اور آنے والی جنریشن کے لیے صوبے کے محفوظ علاقوں میں یقینی بنائیں گے۔کابینہ کی جانب سے پاس کردہ نئے قانون کے تحت وزیر/مشیر یا معاون خصوصی برائے محکمہ وائلڈ لائف کے تحت ایک 9 رکنی کونسل برائے کنزرویشن آف وائلڈ لائف قائم کی گئی ہے ۔ کونسل کے فنکشنز میں وائلڈ لائف کے استحکام کے لیے رہنمائی اور وژن دیں گے۔ نئے قانون میں شکار، شوٹنگ، کلنگ،ٹریپنگ،جال اور جنگلی جانوروں کو زہر دینے پر پابندی ہوگی۔ گیم اینیمل کے شکار کو مجوزہ طریقے کار کے تحت ریگولیٹ کیاجائے گا۔ کابینہ نے بل کی منظوری دے کر اس قانون کو پاس ہونے کے لیے اسمبلی کو ریفر کردیا۔کابینہ نے سندھ سسٹین ایبل فاریسٹ مینجمنٹ پالیسی 2019 کی بھی منظوری دی۔ اس پالیسی کے تحت جنگلی وسائل پائیدار بنیادوں پر دیکھ بھال ،عوامی آگہی کو فروغ اور شرکت، ادارتی استعداد کار کو مستحکم بنانا اور اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کو موبیلائزنگ کرنا شامل کرنا ہے ۔کابینہ کو بتایا گیا کہ گورنر سندھ نے سندھ کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ایس سی ڈی ای) میں ترامیم کے ساتھ واپس کردیاہے کہ اس میں پاکستان میری ٹائم سیکوریٹی کی حدود کے حوالے سے مداخلت ہے ۔ قانون میں ترمیم کی گئی ہے جس میں اتھارٹی کو مجاز بنایا گیا ہے کہ وہ ساحلی پٹی میں ترقیاتی کام کرائیں جسے مداخلت نہیں کہاجاسکتا۔ کابینہ نے ایک بار پھر بل کی منظوری دی اور اسے اسمبلی کو ریفر کردیا۔محکمہ ثقافت نے کابینہ کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے اثاثوں کو مختلف شرائط کے تحت تفویض کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس میں ایچ آر اور اس کے قرضوں کی قبولیت ، ٹورازم انڈونمنٹ فنڈ میں ون ٹائم امداد اورڈیولپڈ املاک سے سالانہ کی بنیاد پر کاروبار سے ہونے والی آمدنی کا 10 فیصد امداد شامل ہے ۔ وفاقی حکومت کہتی ہے کہ بہتر املاک کو صوبوں کو لیز کردیا جائے گا اس پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یہ شرائط 18 ویں آئینی ترمیم کی اسپرٹ کے خلاف ہیں۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ پی ٹی ڈی سی کا ہاکس بے اور موہن جو دڑو میں خستہ حال موٹیل ٹھٹھہ ،سکھر، بھنبھور میں زمین ہے۔ وزیراعلی سندھ نے صوبائی وزیر ثقافت ، سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری ثقافت کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی جو کہ ان شرائط کا تجزیہ کرے گی اور اپنی رپورٹ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کریگی۔سندھ بورڈ آف ریونیو (ایس آر بی ) کی درخواست پر کابینہ نے موبائل فون سروسز پر13 جون 2018 تا 24 اپریل 2019 کے عرصے کے لیے سندھ سیلز ٹیکس جمع کرنے سے استثنی دینے کا فیصلہ کیا کیوں کہ سپریم کورٹ نے سیلز ٹیکس جمع کرنے کو معطل کردیاتھا۔ اس تاریخ کے بعد ایس آر بی موبائل فون سروسز پر سندھ سیلز ٹیکس جمع کرنے کی مجاز ہوگی۔کابینہ کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کو موبائل فون سروسز پر سندھ سیلز ٹیکس جمع کرنے کی معطلی کے باعث 10 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ کابینہ نے ہیگ کنونشن آف سول ایسپیکٹ آف انٹرنیشنل چائلڈ ایبڈکشن 1980 پر عملدرآمد کی منظور دی اور اسے فیملی کورٹ کی حدود میں لایا جائے ۔کابینہ نے سندھ ہندو میرج(ترمیمی) ایکٹ 2018 کے قواعد کی منظوری دی جس کے تحت شادی کے کیسز کی کا ٹرائیل فیملی کورٹ میں ہوگا۔ کابینہ نے سندھ امپلائز سوشل سیکوریٹی بل 2016 کے قواعد کی بھی منظوری دی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ