ی*سندھ حکومت کا ہندوکمیونٹی کو بھگوت گیتا کی اشاعت کیلئی10 ہزار کتابیں دینے کا فیصلہ

اتوار 23 فروری 2020 21:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2020ء) سندھ حکومت کا ہندوکمیونٹی کو بھگوت گیتا کی اشاعت کیلئی10 ہزار کتابیں دینے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے سوامی نارائن مندر میں جاری فیسٹیول میں شرکت کی ہے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر شہزاد میمن، ڈاکٹر لال چن اکرینی، چیئر مین ڈی ایم سائوتھ ملک فیاض بھی موجود تھیوفد نے آسٹریلیا سے آئے ہوئے مکھ پنڈت شیام نند، رام یوگا داس سے ملاقات کی اور مندر کا دورہ بھی کیا سیدناصرحسین شاہ نے مندر میں جاری فیسٹیول میں شرکت کی،اس موقع پر سیدناصر حسین شاہ کو اجرک اور پھولوں کا تحفہ بھی پیش کیا گیاسیدناصرحسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قوم کے تہوار میں آئے ہوئے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں امن کاپیغام دینے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ہمیشہ سے آباد تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کومکمل آزادی حاصل ہے ، قائد اعظم محمد علی جناح کی سوچ ہے اور یہی ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کا بھی یہی وژن ہے۔اقلیتوں سے نمائندوں کو پیپلزپارٹی میں سب سے زیادہ نمائندگی دی جاتی ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اقلیتوں کے مذہبی تہواروں میں خود شرکت کرتے ہیں اور اپنی کابینہ کو بھی شریک ہونے کی ہدایات دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے آپکی حفاظت آپکی بھلائی کیلئے سب سے زیادہ قانون سازی کی گئی ہے بھگوت گیتا کتاب کی اشاعت کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے 10 ہزار کتابوں کا تحفہ دیا جائے گا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں