کراچی کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا ہونگے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

گلی محلوں میں سیوریج کا پانی جمع کچرے کے ڈھیر اور تعفن نے شہریوں کو شدید مشکلات اور بیماریوں میں مبتلا کردیا ہے ،ثروت اعجاز قادری

اتوار 27 ستمبر 2020 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا ہونگے ،سندھ اور وفاق کراچی کی عوام کے ساتھ کھیل نہ کھلیں شہر کی روشنیاں بحال کریں ،تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے عملی طور پر کام کرینگے تو معیشت مستحکم ہوگی ،پائیدار امن معاشی استحکام کیلئے لازمی ہے حکومت دعوئوں سے نکل کر کام کرئے ،اولڈ سٹی ایریا کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلی محلوں میں سیوریج کا پانی جمع ہے کچرے کے ڈھیر اور گندے پانی سے تعفن نے شہریوں کو شدید مشکلات اور بیماریوں میں مبتلا کردیا ہے ،سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافہ حکمرانوں کی ترقی وتبدیلی پر سوالیہ نشان ہیں ،مودی اور اس کی حکومت انتہا پسند ودہشتگرد ہے جو مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے ،مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلم نسل کشی عالمی برادری کی خاموشی نے مودی کو دہشتگردی کا موقع دیا ہے ،بھارت دہشتگرد ملک ہے جو اقلیتوں کا کھل کر قتل عام کررہا ہے ،کشمیر بھارت کا حصہ تھا اور نہ ہوگا بھارتی دہشتگردی کو روکنا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دہشتگردی کے خلاف کردار مثالی ہے جس کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے ،اقوام متحدہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر سے غاصبانہ قبضہ ختم کرائے ،کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا بھارت کو ہر محاذ پر ناکامی ہوگی ،انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اور بھارتی فوج کے مظالم نے تاریخ کا تمام ریکارڈ توڑ دیئے ،اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دیکر معاشی واقتصادی پابندیاں عائد کرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں