کراچی میں ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا

دو موٹر سائیکلوں پر آنے والے چار ملزمان نقدی ، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے

Sajid Ali ساجد علی بدھ 21 اکتوبر 2020 11:51

کراچی میں ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2020ء) شہر قائد میں ایک وقت پر سیاہ و سفید کی مالک سمجھی جانے والی متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو گھر کے باہر مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ، ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو لوٹنے والے 4 ملزمان دو موٹر سائیکلوں پہ سوار تھے ، چاروں ملزمان نے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر سے نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایک اور خبر کے مطابق چند روز قبل کراچی میں 6 پولیس اہلکاروں کو ایک شخص کو جاں بحق اور 2 افراد کو زخمی کرنے والے مبینہ پولیس مقابلے کی وجہ سے جیل بھیج دیا گیا ، اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ شہر قائد کے علاقے کورنگی میں مہران ٹاؤن کے قریب ملیر ندی بند پر مبینہ پولیس مقابلے میں ملوث 6 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ، کیوں کہ تفتیش کے دوران پتا چلا کہ مقابلے میں شکوک و شبہات پائے گئے ، جس کی بنا پر اہلکاروں کو اہل خانہ کے بیان کے بعد حراست میں لیا گیا ، ذرائع کے مطابق جناح اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جاں بحق شخص کے بھائی نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے انہیں اسلحہ کے زور پر لوٹا اور فرار ہو گئے ، پولیس کے پہنچنے سے 10 منٹ قبل ڈاکو انہیں لوٹ کر جائے وقوعہ سے جاچکے تھے ، جب کہ 15 پر اطلاع دینے پر پولیس نے آکران پر ہی فائرنگ کر دی ، اور پولیس نے اس کے بھائی کے پاس پستول رکھ کر نے تصویر بنائی ۔

(جاری ہے)

اس بارے میں ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ مددگار 15 کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو مقابلہ ہوا ، جس میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ، شہری چھوٹے ہتھیار کی گولی سے زخمی ہوئے ، جب کہ زخمیوں اور جاں بحق شخص سے کسی قسم کا کوئی اسلحہ نہیں ملا ، اس کے ساتھ ساتھ جاں بحق اور زخمی افراد کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے ، جس کی بنا پر اس پولیس مقابلے میں واضح طور شکوک و شبہات دیکھے جاسکتے ہیں ، اسی وجہ سے اس مبینہ مقابلے میں ملوث 6 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں