ایم کیوایم کا سینیٹ الیکشن اتحادیوں سے مل کر لڑنے کا فیصلہ

پیر 1 مارچ 2021 14:05

ایم کیوایم کا سینیٹ الیکشن اتحادیوں سے مل کر لڑنے کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) وفاق کے ساتھ اتحاد میں دراڑ نہ آسکی، پیپلز پارٹی کی پیش کش ایم کیوایم کو لبھا نہ سکی، متحدہ نے سینیٹ الیکشن اتحادیوں سے مل کر لڑنے کا فیصلہ کیاہے۔سینیٹ الیکشن 2021کیلئے متحدہ قومی موومنٹ ایک بار پھر اہمیت اختیار کر گئی۔متحدہ کے ووٹوں کے حصول کے لئے حکومت اور اپوزیشن بہادرآباد کے چکر لگا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی چاہتی ہے ایم کیوایم کے اراکین قومی اسمبلی وفاق میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں۔ بدلی میں وہ سندھ سے ایم کیوایم کو دونشتیں دینے کو تیار ہیں۔دوسری جانب وفاقی حکومت بھی اپنی اتحادی جماعت کوساتھ رکھنے کے جتن کر رہی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ایم کیوایم کے اراکین قومی اسمبلی وفاق میں ان کے امیدوار حفیظ شیخ کو ووٹ دیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پیپلزپارٹی پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے۔ رابطہ کمیٹی نے سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے ساتھ ملکر سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں