سندھی ثقافت پاکستان کی تمام اکائیوں کو یکجاکرنے کی علامت ہے، پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتیں قابل تعظیم ہیں ، شہنیلہ خانزادہ

پختون، پنجابی، سندھی، سرائیکی، بلوچ، مہاجر ، ہزارہ وال و دیگر سب اپنی اپنی شناخت رکھتے ہیں، نوید سعید

اتوار 5 دسمبر 2021 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و نائب صدر آزاد رائٹرز فورم پاکستان شہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل بلاول بھٹو کی صورت میں ہے ۔ پیپلزپارٹی انقلاب لائے گی اس سے خوفزدہ افراد اسکی بھرپور مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھی ثقافت پاکستان کی تمام اکائیوں کو یکجاکرنے کی علامت ہے۔

پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتیں قابل تعظیم ہیں۔سب سے پہلے پاکستان ۔ پاکستان کو جوڑنے والی اسکی اکائیاں ہیں ۔ اجرک ٹوپی ڈے اچھی روایت ہے ۔ پشتونوں نے بھی ثقافتی ڈے منایا۔ سب کو پاکستانی جھنڈے کے ساتھ اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کا حق ہے۔ پیپلزپارٹی ملک کو جوڑنے اور اسکی آن جان شان ہے۔کراچی معاشی حب ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن کرانے اور اسے اچھا سسٹم دینے جا رہی ہے۔

انہوں ن نے یہ بات انجن اتحاد ملت کے اجرک ٹوپی ڈے پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے پی پی پی رہنما نازیہ ساجد، انجمن اتحاد ملت کے چیئرمین نوید سعید نے بھی خطاب کیا۔ پی پی پی رہنما نازیہ ساجد نے کہا کہ بلدیاتی سسٹم کے بعد سندھ بھر میں ترقی کے سفر کا آغاز ہوگا۔ کراچی پی پی پی کا گڑھ بن چکا ہے۔ پی پی پی کی مخالفت سراب کے سوا کچھ نہیں ۔

ثقافتی ڈے کسی کا بھی ہو قابل تعظیم ہے۔ انجمن اتحا ملت کی صدر نوید سعید نے کہا کہ پاکستان میں ہر قومیت کی اہمیت ہے ہم ایک ہیں شناختیں پہچان کے لئے ہیں۔ پختون، پنجابی، سندھی، سرائیکی، بلوچ، مہاجر ، ہزارہ وال و دیگر سب اپنی اپنی شناخت رکھتے ہیں۔شہنیلہ خانزادہ اور دیگر نے کراچی بھر میں مختلف پروگراموں اور ریلیوں میں شرکت ۔ اجرک ٹوپی منانے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں