بشریٰ اقبال نے بیٹے کے الیکشن میں حصہ لینے کے سوال پر ردِعمل دے دیا

ہمارا فی الحال کوئی ایسا ارادہ نہیں ہے۔بشریٰ اقبال کا صحافی کے سوال کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 27 جون 2022 15:15

بشریٰ اقبال نے بیٹے کے الیکشن میں حصہ لینے کے سوال پر ردِعمل دے دیا
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 جون 2022ء ) سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے بیٹے احمد عامر کے الیکشن لڑنے سے متعلق ان کی والدہ کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔یہ ویڈیو عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق عدالتی فیصلہ آنے کے بعد کی ہے جس میں بشریٰ اقبال سے بیٹے احمد عمر کے الیکشن لڑنے کے حوالے سے صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا۔

جس کے جواب میں بشری اقبال نے کہا کہ ہمارا فی الحال کوئی ایسا ارادہ نہیں ہے۔بشری اقبال کے ہمراہ عدالت آئی وکیل نے وضاحت کی کہ فی الحال عامر لیاقت کا خاندان حالت غم ہے۔ ان کا بیٹا لندن میں بطور انجینئر ملازمت کرتا ہے۔ بشری اقبال خود ایک وکیل ہیں، عامر لیاقت بشریٰ اقبال سے رشتے کے دوران انہیں انٹرنشپ کے لئے میرے آفس لائے تھے۔

(جاری ہے)

۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے عامر لیاقت حسین کے انتقال سے خالی ہونے والی کراچی کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 سے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے این اے 245 سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سید ندیم حیدر کو این اے 245 کے لیے ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے ، این اے 245 کے لیے کاغذات نامزدگی 24 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے جب کہ پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ دوسری طرف پولیس نے معروف ٹی وی میزبان ، مقرر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا گھر تفتیش مکمل ہونے تک سیل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرائم سین کی فارنزک رپورٹ کا انتظار ہے، فائنل رپورٹ آنے کے بعد ہی گھر کھولا جائے گا ، ہمارے پاس اب تک گھر یا جائیداد کا دعویدار نہیں آیا ، گھر عامر لیاقت کے اصل وارث کے حوالے کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں