پاکستان سٹاک ایکسچینج، انڈیکس 67ہزار کی نئی تاریخی بلند سطح پر پہنچ گیا

آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی 614 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 67 ہزار 162 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 28 مارچ 2024 11:31

پاکستان سٹاک ایکسچینج، انڈیکس 67ہزار کی نئی تاریخی بلند سطح پر پہنچ گیا
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مارچ2024 ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،614 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 67 ہزار 162 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں مثبت رججان دیکھا گیاجبکہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جا رہاہے۔

اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح 67094 تھی۔ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 650 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی کے سبب نئی تاریخ رقم ہوئی تھی اور بلند ترین سطح کا ریکارڈ ٹوٹ گیاتھا۔

(جاری ہے)

ساڑھے 3 ماہ کے بعد پی ایس ایکس میں بلند ترین سطح کا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

گزشتہ روزبھی 100 انڈیکس نے سال 2024 کی نئی بلند ترین سطح رقم کی تھی اور انڈیکس میں ایک فیصد اضافہ ہوا تھا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبارکا آغاز نہایت ہی مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 66 ہزارکی سطح عبورکرگیاتھا۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید 175 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 81 پر پہنچ گیاتھا۔

حصص بازار میں کے ایس ای 100 انڈیکس 641 پوائنٹس کے اضافے سے 66547 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا جب کہ اس سے قبل دسمبر 2023ءمیں سٹاک مارکیٹ 66426 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوئی تھی۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دوسرے سیشن میں کاروبار کے دوران انڈیکس میں 351 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 257 پر جا پہنچا۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں کل 663 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 569 کی سطح پر بند ہوا۔خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کی خبروں اور آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوگیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں