سابق بھارتی کرکٹر روبن اتھاپا کی تصویر کراچی میں مختلف بل بورڈز پر نظر آنے لگی

شہر کے مختلف پیڈسٹل برج پر موبائل آن لائن کرکٹ ایپ اور گیمنگ کی تشہیر کی جارہی ہے، رپورٹ

اتوار 28 اپریل 2024 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) سابق بھارتی کرکٹر روبن اتھاپا کی تصویر کراچی میں مختلف بل بورڈز پر نظر آنے لگی۔

(جاری ہے)

بل بورڈ پر لگی اشتہاری تصویر میں روبن اتھاپا کو دیکھا جاسکتا ہے جہاں وہ اشتہار میں کرکٹ ایپ کی مشہوری کر رہے ہیں، کراچی کی مقبول ترین سڑکوں پر لگے مختلف بل بورڈز پر بھارتی کرکٹر کے ساتھ 2 خواتین کی تصویریں بھی چسپاں ہیں۔

شہر کے مختلف پیڈسٹل برج پر موبائل آن لائن کرکٹ ایپ اور گیمنگ کی تشہیر کی جارہی ہے۔بینر پر 4 ٹیموں کی بھی تصویر موجود ہے جس کا پاکستان فرنچائزز سے کوئی تعلق نہیں، تصویر میں موجود ٹیمیں ویسٹ انڈیز کے ناموں کی فرنچائز ہیں۔یاد رہے کہ اس طرح کی ایپ کرکٹ میں جوئے کے لیے استعمال ہوتی ہیں جن پر پاکستان میں پابندی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں