ئ*پولیس کے جوان ہی دراصل محکمہ پولیس کا اصل چہرہ ہیں ،آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ

۳ پولیس اہلکاروں کو بہترین فلاحی اور مالی امداد کی فراہمی بھی آئی جی سندھ کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے

جمعرات 26 اکتوبر 2023 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2023ء) آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے سندھ نے پولیس ملازمین کی فلاح وبہبود جیسے اقدامات کے ضمن میں خاص ۶ حکمت عملی پر مشتمل سلسلے کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد فیلڈ میں مصروف ہمارے پولیس اہلکاروں کی ہر ممکن فلاح و بہبود اور اس جیسے مذید اقدامات کو فروغ دینا ہے۔ان اقدامات میں ہمارے جوانوں کی فیمیلیز کی صحت کی دیکھ بھال،تعلیمی معاونت، پولیس ویلفیئر فنڈ اور ان کی رہائشی سہولیات کا ایک جامع نوعیت کے پروگراموں کے تحت احاطہ کیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ انتہائی پر عزم ہیں کہ سندھ پولیس کو فرائض کی موثر انداز میں انجام دہی کے لئے تمام تر ضروری آلات اور وسائل سے لیس کیا جائے تاکہ وہ تفویض کردہ فرائض بطریق احسن انجام دیں سکے۔

(جاری ہے)

مزید برآں ان کے کام کی نوعیت،درپیش چیلنجنز و اہداف کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے افسران و جوانوں کی ذہنی صحت کے لیئے کاؤنسلنگ جیسے اقدامات اختیار کرنا بھی اشد ضروری ہے۔

پولیس کے جوان ہی دراصل محکمہ پولیس کا اصل چہرہ ہیں لہٰذا اس ضمن میں پولیس اہلکاروں کو بہترین فلاحی اور مالی امداد کی فراہمی بھی آئی جی سندھ کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔اس سلسلے میں سندھ پولیس بینویلنٹ وویلفیئر فنڈ نے ایک دفعہ کے لیئے فوری ریلیف فنڈ کی سہولت مہیا کرکے مالی معاونت جیسے اقدامات کو میں توسیع کردی ہے تاکہ ہمارے قابل احترام شہید پولیس اہلکاروں کے غمزدہ خاندان اپنے پیاروں کی تجہیز و تکفین کے اخراجات پورے کرسکیں۔اس پالیسی کی پاسداری میں، خیرپور پولیس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ حال ہی میں شہید ہونے والی اے ایس آئی کی بیوہ کو فوری مالی معاونت کا چیک دیا گیا ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں