آزاد اتحاد پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن محمد یونس سایانی بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

جمعہ 24 فروری 2023 17:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2023ء) آزاد اتحاد پارٹی پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر افضل مغل نے اپنی چار رکنی کمیٹی کے ممبران خواجہ مجتبی غوری،حاجی نعیم الدین، عابدہ سلیم،اور ایس ایم طارق فردوسی کے ہمراہ پریس بیان جاری کردیا جس کیمطابق آزاد اتحاد پارٹی پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن میں پارٹی کے بانی محمد یونس سایانی نے چیئرمین کے لیے نامزدگی فارم جمع کروایا جبکہ ان کے مد مقابل کسی بھی ممبر نے چیئرمین کے لئے فارم جمع نہیں کروایا اس طرح محمد یونس سایانی بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے، اور دیگر عہدوں کے لیے جمہوری پینل کے حق میں دیگر ممبران نے اپنا نامزدگی فارم واپس لے لیا اس طرح جمہوری پینل میں شامل برائے صدرمیر جلیل قادر بروھی،سینئر نائب صدرعبدالعزیز عرب کھتری،نائب صدریاسر آسکانی،جنرل سیکرٹری سید آصف حسین آغا، جوائنٹ سیکریٹری،ملک مصتنصر سلطان، خزانچی،محمدحنیف پاریکھ اورسیکریٹری نشرواشاعت محمد وسیم چوہان،بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر افضل مغل کا کہنا تھا کہ صوبائی سطح پر امیدواروں کی پولنگ شیڈول کے مطابق 26 فروری کو ہوگی اور منتخب نمائندوں کی حلف برداری بی پولنگ کے بعد اسی روز یعنی کہ 26 فروری بروز اتوار کو ہی ہوگی پارٹی کی چیف آرگنائزر فاطمہ میمن نے چیف الیکشن کمشنر کے بیان کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلا مقابلہ منتخب ہونے والے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ منتخب ہونے والے نمائندے پارٹی کے منشور پر عمل درآمد کرتے ہوئے پارٹی کی کامیابی اور عوامی امنگوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرینگے اور سیاست براے خدمت کے عمل کو یقینی بنایں گے، فاطمہ میمن نے پارٹی کے تمام ممبران، کارکنان اور ذمہ داران سے درخواست کی کے اتوار کو ہونے والے صوبائی سطح کے الیکشن اور حلف برداری میں بھرپور شرکت کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں